’’یا اللہ میں نے تیری مخلوق کیلئے پی کے ایل آئی بنا دیامجھے بخش دے‘‘

روز قیامت نامہ اعمال کے سوال پر پی کے ایل آئی کا جواب پیش کروں گا سبزہ زار ہسپتال کی تقریب میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا گلوگیر لہجے میں خطاب

جمعہ 16 فروری 2018 18:59

’’یا اللہ میں نے تیری مخلوق کیلئے پی کے ایل آئی بنا دیامجھے بخش دے‘‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سبزہ زار ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے گلوگیر لہجے میں کہا کہ روز قیامت جب اللہ تعالیٰ مجھ سے سوال کریں گے کہ شہبازشریف نامہ اعمال میں کیا لائے ہو تو میں بصد عجز و انکساری عرض کروں گا یا اللہ تورحیم و غفور ہے ، یااللہ میں نے تیری دکھی اوربیمار مخلوق کی خدمت کیلئے پی کے ایل آئی بنا دیا۔یا اللہ میرے گناہ معاف کردے، یا اللہ مجھے بخش دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں