’’میں کون شہبازشریف اورکون،معصوم مریض کاوزیراعلیٰ کے سوال پر جواب‘‘

اللہ تعالیٰ آپ کو حاسدین سے محفوظ رکھیں،بزرگ مریضہ کی وزیراعلیٰ کو دعائیں مریض بچے کی خواہش پر وزیراعلیٰ نے سیلفی بنوائی اوراسے گال تھپتھپا کر پیار کیا‘وزیراعلیٰ انتظار گاہ میں موجود مریضوں کے ساتھ بیٹھ گئے،دھیمے لہجے میں گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف گورنمٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال سبزہ زارکی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے توایم این اے مہر اشتیاق اورایم پی اے میاں مرغوب احمد نے استقبال کیا۔*ہسپتال کے اردگرد راستوں پر بینرز ،سٹیمرز اورپینافلیکس آویزاں کیے گئے تھے ۔*وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں اپنی آمد کے فوراً بعدافتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اوردعائے خیر کی۔

*وزیراعلیٰ نے سبزہ زار ہسپتال کے استقبالیے پر موجودمریضوں سے گفتگو کی اورہسپتال میں آمد اور رجسٹریشن کے مراحل کے بارے میں معلوم کیا۔*وزیراعلیٰ نے کمسن بچوں کے وارڈز کا معائنہ کیا اوربچوں کے گال تھپتھپاکرپیار کیا۔*وزیراعلیٰ نے مریض بچے سے پوچھاکہ’’میں کون ہوں ‘‘تو اس نے فٹ سے کہا کہ ’’شہبازشریف اورکون ‘‘*وزیراعلیٰ نے مریض بچوں کے لواحقین اورماؤںسے علاج کی دستیاب سہولتوں کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔

(جاری ہے)

*مریض بچوں اوران کے والدین کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے ان کیساتھ باری باری سلفیاں بنائیں۔*ایک مریض خاتون نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دی اورکہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھیں۔*وزیراعلیٰ انتظار گاہ میں موجود مریض کے ساتھ بیٹھ گئے اوردھیمے لہجے میں ان کی خیریت دریافت کرتے رہیں۔*وزیراعلیٰ کے دریافت کرنے پر مریضوں نے علاج کیلئے دستیاب سہولتوں کو سراہا۔

*وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مختلف وارڈز،تھیٹرزاورایمرجنسی روم کا معائنہ کیا اورمختلف امورپر معلومات حاصل کیں۔*’’اللہ تعالیٰ آپ کو حاسدین سے محفوظ رکھیں‘‘بزرگ مریضہ کی وزیراعلیٰ کو دعائیں۔*دوران خطاب جب تقریب میں موجودنوجوانوں نے ڈبن پورہ کی بات کی تووزیراعلیٰ نے ازراہ تفنن کہا کہ جو ہے ہی ڈبن پورہ اس کا میں کیا کرسکتا ہوں ۔

بعد میں وزیراعلیٰ نے انکے مطالبات پر اثبات کا اظہار کیا۔*راستے میں کھڑے سینکڑوں نوجوانوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دیکھ کر نعرے لگائے’’ساڈا شیر آیا‘‘*وزیراعلیٰ نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے اورنج لائن کی بات کی تو حاضرین نے اورنج لائن کے منصوبے کو سراہا اوراس کی جلد تکمیل کی دعا کی۔*وزیراعلیٰ نے دوران خطاب کہا کہ مہر اشتیاق جب بھی مجھ سے ملتے تھے تو کہتے تھے کہ میاں صاحب ’’ساڈے ہسپتال دا کجھ کرو‘‘*وزیراعلیٰ نے تقریب کے آخر میں پاکستان زندہ باد،قائداعظم زندہ باد اورنواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں