وزیراعلی پنجاب نے گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبزہ زار کا افتتاح کردیا،لاہور میں فری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان
آئندہ2018ء کے انتخابات میں عوام نے دوبارہ منتخب کیا تو ستمبر میں کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے‘محمد شہبازشریف اس کینسر ہسپتال کیلئے دنیا بھر کے اعلی ترین کینسر ہسپتالوں میں کام کرنیوالے پاکستانی ڈاکٹروں کو وطن واپس آکر عوام کی خدمت کی دعوت دینگے عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ویژن ہے،قائدنوازشریف نے موٹر وے بنائی اوردیہات میں پکی سڑکوں کا ویژن دیا اسی ویژن کے تحت صوبہ بھر کے دیہی علاقوںمیں گزشتہ ساڑھے چار سال میں 85ارب روپے کی لاگت سے ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنائی گئی ہیں خدمت خلق ہمارا مشن ہے،ایمانداری اورخلوص کیساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیںاورکرتے رہیںگے‘وزیراعلیٰ کا افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 16 فروری 2018 18:59
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو علاج کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے ہسپتالوں میں خدمت کا کلچر لائیں گے جہاں مریض کے ساتھ بدتمیزی یا تلخ روّیے کی بجائے تحمل اور اخلاص کے ساتھ نرم روی کا سلوک کیا جائے، ہسپتالوں میں ہڑتال یا بدنظمی نظر نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال سرجیکل وارڈ سمیت نئے وارڈوں میں طبی آلات، ڈاکٹر، نرس، طبی عملہ اور عمارتیں وغیرہ دیکھ کر یورپ کے ہسپتال کا گمان ہوتا ہے۔ لاہور اور گرد و نواح میں گزشتہ چار سال میں 6 ہسپتال بنانے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ سبزہ زار، مناواں اور رائے ونڈ کے ہسپتال مکمل ہو کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ لدھڑ میں زچہ بچہ ہسپتال فنکشنل ہے جبکہ کاہنہ اور دیگر ہسپتال جلد پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وژن ہے۔ قائد محمد نواز شریف نے موٹروے بنائی اور دیہات میں پکی سڑکوں کا پراجیکٹ اور وژن دیا۔ اسی وژن کے تحت صوبہ بھر میں ساڑھے چار سال میں 85 ارب روپے کی لاگت سے ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں دیہات میں بن چکی ہیں، جس کے لئے محکمہ تعمیرات و مواصلات کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ اقبالؒ اور قائدؒ نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں محروم معیشت عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں کے مساوی مواقع حاصل ہوں، مساوات اور برابری کا یہی کلچر ہمارا بھی خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے لاہور سمیت پورے پنجاب میں جگہ جگہ جمنیزیم بن رہے ہیں جہاں سوئمنگ سمیت تمام تر اعلیٰ سپورٹس سہولتیں میسر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مشن خدمت خلق اور خدمت انسانیت ہے۔ امانت، دیانت اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مہراشتیاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبزہ زار کو صحیح معنوں میں گل و گلزار بنانے پر خادم اعلی کے مشکورہیں۔صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے خطاب میں کہا کہ محمد شہبازشریف پاکستان کا مستقبل ہیںانہوںنے جو وعدہ کیا پوراکیا۔رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے عوامی مسائل کے حل اورتکالیف کے ازالے کیلئے دن رات محنت کی ۔انہوں نے سبزہ زار کے علاقے میں سپورٹ سٹیڈیم ،کامرس کالج ،لیاقت روڈ سے بابو صابو تک سڑک تعمیر کر اکے لوگوں کے دل جیت لئے،انڈس ریجنل بورڈ کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ انڈس کے زیر اہتمام لاہور میں چار ہسپتال چل رہے ہیں اورپانچواں جلد شروع ہوجائے گا۔شہبازشریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھر پور کاوشیں کریں گے۔تقریب میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق،سید زعیم حسین قادری،لارڈ میئر لاہورکرنل (ر) مبشر جاویداورمقامی رہنماء اورکارکن شریک تھے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
آٹا سستا ہوگیا ،کئی شہروں میں روٹی سستی نہ ہو سکی
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال