سرمایہ کار کی جانب سے سم پیسہ کیلئے 25 ملین روپے کی سیڈ فنڈنگ کا اعلان

جمعہ 16 فروری 2018 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) انٹرنیشنل انو یسٹرز پر مشتمل ادارے، سرمایہ کار کی جانب سے پاکستان میں پہلی کیرئیر بلنگ کمپنی سم پیسہ کے لیے 25 ملین روپے کی سیڈ فنڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرمایہ کار پاکستان میں سٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔ سم پیسہ پبلش ایکس پرائیویٹ لمیٹڈ کی پراڈکٹ ہے۔ بیشتر آن لائن کاروبار آسان اور سنگل کلک پیمنٹ سلوشن نہ ہونے کے باعث ریوینیو میں اضافے میں رکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔

سم پیسہ آن لائن کاروبار کو اس قابل بناتا ہے کہ ان کے صارفین اپنے سم کارڈ میں موجود بیلنس کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن ادائیگیاں کر سکیں۔ سم پیسہ پاکستان میں ایسی سروس فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے۔آن لائن کریڈٹ کارڈ پیمنٹ سسٹم پر اعتماد کا فقدان ہونے کے باعث سم پیسہ اپنے صارفین کو ایسی سروسز فراہم کر رہا ہے جس میں خدشات کے بغیر اچھی سروس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کاروبار سے جڑے افراد سم پیسہ کی سروس کی بدولت پاکستان میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد سم کارڈ رکھنے والے افراد کے ساتھ کاروبار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ سم پیسہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر یاسر پاشا کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز لے کر آنا ایک آسان مرحلہ ہوتا ہے تا ہم عمل درآمد ایک مشکل اور پیچیدہ عمل ہے۔ پاکستان میں سٹارٹ اپس کے حوالے سے ماحول کافی سازگار ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار کی جانب سے حاصل ہونے والی سرمایہ کاری اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے سم پیسہ کے لیے اپنے آپریشنز دیگر ملکوں تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سم پیسہ پہلے سے ہی مقامی اور بین الاقوامی مرچنٹس کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اہم برانڈز جیسے گانا، ہنگاما، سوہنی لایو، اور ایڈالف گیمز کے ساتھ بھی اشتراک کر رہا ہے۔ سم پیسہ اپنے کیریئر بلنگ گیٹ وے کے ذریعے دو لاکھ سے ذائد ٹرانزیکشنز کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں