نواز شریف اور مریم نواز عدلیہ کیخلاف مسلسل بیان بازی کررہے ہیں ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

جمعہ 16 فروری 2018 14:55

نواز شریف اور مریم نواز عدلیہ کیخلاف مسلسل بیان بازی کررہے ہیں ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے عدلیہ کیخلاف مسلسل بیانا ت پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

اپنی مذمتی قرار داد میں انہوںنے کہا کہ مریم نواز شریف کا یہ کہنا کہ چیف جسٹس انتقام لے رہے ہیں انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ریمارکس ہیں چیف جسٹس کیوں انتقام لینگے ،عدالتوں نے انتقام لینا ہوتا تو نواز شریف ،مریم نواز، حسن نواز ،کیپٹن صفد ر کو اس وقت ہتھکڑیاں لگوادیتے جب انہوںنے کیبلری فائونٹ کی جعلی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھیں ، حکمران خاندان کی طرف سے چیف جسٹس کے ریمارکس کو انتقامی قرار دینا اور اپنی نااہلی کو عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ اور عدلیہ کو تنبیع کہ غلطی کو دہرانا اس سے بھی سنگین غلطی ہوگی جس کے نتائج ہونگے تمام بیانا ت کھلم کھلا توہین عدالت ہیں اور عدلیہ کو اپنے خلاف کیسوں سے روکنے کی ناکام کوشش ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں