معروف فوڈ پوائنٹ ''وٹ اے پراٹھا'' کا دلچسپ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 فروری 2018 13:58

معروف فوڈ پوائنٹ ''وٹ اے پراٹھا'' کا دلچسپ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2018ء) : حال ہی میں بھارتی لڑکی پریا پرکاش کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد پریا پرکاش کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہو گئی۔ پریا پرکاش کی مقبولیت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے معروف فوڈ پوائنٹ ''وٹ اے پراٹھا'' نے بھی اپنا اشتہار دے دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وٹ اے پراٹھا نے اپنے نئے اشتہار میں لسی کی تصویر کے ساتھ پریا پرکاش کی تصویر لگائی اور کہا کہ ''یہ لسی اکھیوں سے گولی مارے'' ساتھ ہی اشتہار میں لکھا گیا کہ ''ہم دیکھتے رہ گئے اور لسی آنکھ مار کر دل لے گئی''۔

وٹ اے پراٹھا کے اس اشتہار کو بھی سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی معروف فوڈ پوائنٹ ''وٹ اے پراٹھا'' اپنے اشتہارات میں سوشل میڈیا پر وائرل چیزوں کا حوالہ دیتا ہے۔ خیال رہے کہ پریا پرکاش کی سب سے پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ آنکھوں کے اشاروں سے اپنے ہیرو سے بات کرتے کرتے ہیرو کو آنکھ مارتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں