نواز شریف(آج) شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

جمعہ 16 فروری 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف(آج) اتوار کو شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف دو بجے دوپہر کمپنی باغ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرینگے اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی طرف سے ضلع بھر میں گھروں اور دوکانوں پر نواز شریف کی آمد کے پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور کمپنی باغ کی دونوں گراونڈوں کو ملا کر جلسہ گاہ کو کشادہ کردیا گیا ،ْ ڈی پی او سرفراز احمد خان ورک کی ہدایت پر جلسہ گاہ کی سکیورٹی کا کام مکمل کر لیا گیا ،ْ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اس جلسہ میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں