ْجس ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی اپنے کردار کی وجہ سے لوگوں میں پہچان حاصل کی ‘ محمود اسلم

جمعہ 16 فروری 2018 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء)سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرتے ہوئے پچیس سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکاہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے جس ڈرامہ سیریل میں بھی اداکاری کی اس میں اپنے کردار کی وجہ سے لوگوں میں پہچان حاصل کی ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا تو میری سوچ میں بھی نہیں تھا کہ میں اتنی مقبولیت حاصل کروں گا اور خدا کا شکر ہے کہ آج میرے پرستار پورے پاکستان میں موجود ہیں اوریہی کسی فنکار کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ کے ذریعے پورے پاکستان کے لوگوں کو میرے اصل نام کا علم ہے کیونکہ سٹ کام میں میرا نام محمود ہی رکھا گیا اور بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی میرا نام یاد ہو گیا ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی تعلق لاہور سے ہے مگر شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے اب میرا زیادہ تر قیام کراچی میں ہی ہوتا ہے ۔اب میں نے اپنے ہاتھ سے کھانے بنانے سیکھ لیے ہیں مگر اس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ اب دوست فرمائش کر کے مجھ سے اپنے من پسند کے کھانے بنواتے ہیں اور اس کی بھی مجھے ایک عجیب سے خوشی ہوتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں