پی ٹی وی کے ڈرامے کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ اورنگزیب لغاری

جمعہ 16 فروری 2018 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) سینئر اداکار اورنگزیب لغاری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے ڈرامے کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کرنے کے ساتھ سینئر فنکاروں کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی جن کو پی ٹی وی نظر انداز کر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں پی ٹی وی میں ایسی شاہکار ڈرامہ سیریل پیش ہوتی رہیں کہ جب وہ آن ایئر ہوتی تھیں تو سڑکیں ویران ہو جاتی تھیں اور سارے لوگ ٹی وی کے آگے بیٹھ جایا کرتے تھے مگر اب لوگ پی ٹی وی کی بجائے نجی ٹی وی چینلز کی ڈرامہ سیریل دیکھنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے ڈرامے کو دوبارہ سے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے بھرپور توجہ اور محنت درکار ہے اور اس کے لئے پی ٹی وی میں کام کرنے والے سینئر اداکاروں کو دوبارہ اکٹھا کرنا ہو گا تاکہ مستقبل میں پی ٹی وی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جس دور میں پی ٹی وی پر شاہکار ڈرامہ سیریل بنیں اب وہ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز ریٹائر ہو چکے ہیں اور نئے لوگ اس معیار کا کام نہیں دے سکتے اسی لیے پرانے لوگوں کی دوبارہ سے خدمات سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں