اداکارہ فضاء علی کو لاہور ایئرپورٹ پر پرستاروں نے گھیر لیا ، سیلفیاں بناتے رہے

جمعہ 16 فروری 2018 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) اداکارہ فضاء علی کو لاہور ایئرپورٹ پر پرستاروں نے گھیر لیا ، سیلفیاں بناتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضاء علی کراچی سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 524کے ذریعے لاہور پہنچیں تو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرستار خواتین نے انکے اور انکی کمسن بیٹی کے ہمراہ سیلفیاں بنانا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فضاء علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے پرستاروں کا دل نہیں توڑ سکتی تھی اور مجھے خوشی ہے کہ پرستاروں کا ایک بڑا حلقہ مجھ سے محبت کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایک ٹی وی پروجیکٹ میں کام کرنے کیلئے گئی تھی ، میں زیادہ تر کام کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کررہی ہوں اور اگلے ماہ کے پہلے ہفتے دوبارہ کراچی جائوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں