ہما علی اور سنہری خان کی شالیمار تھیٹر میں ہیٹرک

مسلسل تیسرے اسٹیج ڈرامے میں پرفارمنس ، شائقین کی بھرپور داد

جمعہ 16 فروری 2018 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) اداکارہ ہما علی اور سنہری خان کی شالیمار تھیٹر میں ہیٹرک ،مسلسل تیسرے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہما علی اور سنہری خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں شالیمار تھیٹر میں مسلسل تیسرے اسٹیج ڈرامہ ’’ شوخیاں ‘‘ میں کاسٹ کیا گیا ہے جہاں ان دونوں کی پرفارمنس کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے ۔جبکہ دیگر کاسٹ میں انیشا خان ، کومل نور ، شیلا چوہدری ، ردا چوہدری ، حامد رنگیلا ، مختار چن ، عظیم وکی ، شجر عباس ، اسد مکھڑا ، وقاص قیدو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں