سید نور نے اپنی اہلیہ صائمہ کے ہمراہ ویڈیو پیغام کے ذریعے طلاق کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی

جس نے یہ گھٹیا کا م کیا اسے معافی مانگنا پڑیگی ورنہ مقدمہ دائر کرونگا‘ ہدایتکار کا سوشل میڈیا پر بیان

جمعہ 16 فروری 2018 14:25

سید نور نے اپنی اہلیہ صائمہ کے ہمراہ ویڈیو پیغام کے ذریعے طلاق کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) معروف ہدایتکار سید نور نے اپنی اہلیہ صائمہ کے ہمراہ ویڈیو پیغام کے ذریعے طلاق کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے،جس نے یہ گھٹیا کا م کیا اسے معافی مانگنا پڑے گی ورنہ وہ اس کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے ۔گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ صائمہ اور سید نور کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہیں تھیں جس پر سید نور نالاں نظر آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ سوشل میڈیا خود ساختہ چینلز نے ان کی علیحدگی کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں چلائیں، جس نے یہ گھٹیا کام کیا، اسے معافی مانگنا پڑے گی ورنہ وہ ان کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ہدایت کار سید نور کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں۔ ویڈیو پیغام میں اداکارہ صائمہ نے بھی اس بات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علیحدگی کی جھوٹی افواہ سن کر بہت تکلیف ہوئی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے اور آگے بھی ہم ساتھ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں