تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 16 فروری 2018 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ میں تشنج (ٹیٹنس) کے وارڈ نایاب ہیں عوام میںآگاہی ہے اور نہ ہی سرکاری ہسپتالوں میں تشنج کے وارڈز بن سکے ، محکمہ صحت کی جانب سے تشنج جیسے خطرناک مرض کے بارے میں کسی قسم کی آگاہی نہیں دی جا رہی جس کے باعث چوٹ کے مریض تشنج کا انجکشن لگانے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 90فیص سے زائد عوا تشنج کے نام و بیماری کے بارے مکمل طور پر لاعلم ہیں کہ اگر تشنج جیسا مرض لاحق ہو جائے تو اس کے کیا نقصانات ہیں اس کی بڑی وجہ محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں عدم آگاہی بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب تعلیمی نصاب کے اندر ایسا کوئی مضمون بھی شامل نہیں جس میں اس سے بچائو اور اس کے علاج سے متعلق تفصیلات سے کسی کو آگاہ کیا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں