پسماندہ علاقاں میں موبائل سروس یونٹس کی کارکردگی کا دائرہ کا ر مزید بڑھایا جائیگا ‘ ملک مختار احمد بھرت

عوام الناس کو خاندانی منصوبہ بندی ،صحت عام سے متعلق سہولیات و خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے

جمعہ 16 فروری 2018 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی پسماندہ علاقاں میں موبائل سروس یونٹس کی کارکردگی کا دائرہ کا ر مزید بڑھارہا ہے اس ضمن میں عوام الناس کو خاندانی منصوبہ بندی اور صحت عام سے متعلق سہولیات و خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں سٹیک ہولڈرز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ،تعلیم اور بہبو د آبادی کے باہمی اشتراک و تعاون سے آبادی کے مسلے کو حل کیا جاسکتا ہے زندگی کی حقیقتوں کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں اپنے نوجوانو ںکو تولیدی صحت بارے ضروری معلومات اور تعلیم دینے کی ضرورت ہے مذہبی سکالرز کو چاہیے کہ وہ آبادی کے ایشو کی قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ملحقہ ادارے اپنی اپنی جگہ پر آبادی پر قابو پانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں اور اپنے ترجما ن نامزد کریں تاکہ فیملی پلاننگ کے ٹاگٹ کا حصول ممکن بنایا جاسکے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی نے محکمانہ کارکردگی سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں