حکومت پنجاب کا فوری طور پر صوبائی وزیر بلدیات کی سربراہی میں7 اراکین پر مشتمل لوکل گورنمنٹ کمیشن کاقیام

لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کی سیکشن 123 پر عمل در آمد کو یقینی بناتے ہوئے فوری کاروائی کو عملی شکل دے گا

جمعہ 16 فروری 2018 14:25

حکومت پنجاب کا فوری طور پر صوبائی وزیر بلدیات کی سربراہی میں7 اراکین پر مشتمل لوکل گورنمنٹ کمیشن کاقیام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) حکومت پنجاب نے فوری طور پر 7اراکین پر مشتمل لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجراء کر دیا ہے جو صوبائی وزیر بلدیات کی سربراہی میں کام کرے گا۔

(جاری ہے)

ممبران میںطارق محمود باجوہ پی پی170اورمحمد نواز خان پی پی254 کی کیٹگری ٹریثری سائیڈ کی ہو گی،کاشف علی ملک ایڈووکیٹ اورمسمات فوزیہ وقار کی کیٹگری ٹیکنو کریٹ ہو گی،سردار علی زازا پی پی 247 اپوزیشن سائیڈ کی کیٹگری اور سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو سیکر ٹری کمیشن بنایا گیا ہے۔

یہ کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کی سیکشن 123 پر عمل در آمد کرتے ہوئے ہر قسم کے مالی معاملات،چیکنگ اینڈ بیلنس اور دیگر معاملات کو یقینی بناتے ہوئے ہر بلدیاتی افسران کی کارکردگی اور کام کرنے کی صلاحیت و مالی معاملات کے استعمال بارے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں