ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ معمولی بات نہیں،

مخالفین نے ہمیشہ الزامات ،گالیوں کی سیاست کی‘پرویز ملک نیاپاکستان بنانیوالوں کے پاس کچھ نہیں لاہوریوںنے مخالفین کو ان کا اصل چہرہ دکھایادیا‘ خواجہ عمران نذیر کی گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کی وجہ سے لودھراں کے عوان نے لیگی قیادتکا اعتماد کا اظہار کیا ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کوئیء معمولی بات نہیں،مخالفین نے ہمیشہ الزامات اور گالیوں کی سیاست کی، نیا پاکستان بنانے والوں کے پاس کچھ نہیں اور تین دن پہلے ان کی اوقات دیکھ لیں لاہوریوںنے مخالفین کو ان کا اصل چہرہ دکھادیا اب انہیں سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کر لینا چاہیے، سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،رانا احسن شرافت،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018 میں مسلم لیگ ن ہی جیتے گی ، ملک کے کونے کونے میں مسلم لیگ ن ہی نظر آئے گی ،مخالفین نے چار سال میں سوا گالی گلوچ بہتان تراشی اور دھرنوں کے کوئی کام نہیں کیا،جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنے والے لیڈر کاطرز عمل جمہوری روایات کے منافی ہے اوران عناصر نے پارلیمنٹ کے آئینی ادارے کی توہین کی ہے۔

یہ وہ عناصر ہیں جنہوںنے دھرنے دے کرملک و قوم کے مسائل میں ا ضافہ کیا، مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے، مخالفین نے محمد نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے علاوہ کوئی کام ذمہ داری سے نہیں کیا۔انہوںنے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برس کے دوران حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اور مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں اور فلاحی پروگراموں سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے۔

سی پیک 21 کروڑ پاکستانیوں کی خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے اور چین کی اس تاریخی سرمایہ کاری کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر بن چکاہے اور اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں