نواز شریف کا نیلسن منڈیلا سے موازنہ،شیخ رشید نے نواز شریف کے وکیل کی زبردست کلاس لے لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 فروری 2018 12:47

نواز شریف کا نیلسن منڈیلا سے موازنہ،شیخ رشید نے نواز شریف کے وکیل کی زبردست کلاس لے لی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16فروری 2018ء) شیخ رشید نے نواز شریف کا نیلسن منڈیلا کے ساتھ موازنے پر نواز شریف کے وکیل کی زبردست کلاس لے لی۔گزشہ روز ایک کیس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل  نے کہا کہ نیلسن منڈیلا 27سال جیل میں رہنے کے باوجود پارٹی کے صدر رہے تو پھر نواز شریف کیوں نہیں پارٹی کی صدارت کر سکتے۔جس کا جواب دیتےہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ وہ سیاسی قیدی تھے۔

یہاں بات چور اچکے اور ڈکیت کی ہو رہی ہے۔جس کے بعد نیلسن منڈیلا اور نواز شریف کے موازنے پر میڈیا پر بھی خوب تنقید کی گئی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے دوران شیخ رشید سے سوال کیا گیا کہ نواز شریف کے وکیل  اکرم راجہ نے عدالت میں کہا تھا کہ نیلسن منڈیلا کئی سال جیل میں رہے ہیں اور جیل میں بڑے بڑے لیڈر رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تو آپ ان کی پارٹی کی صدارت پر کیوں پابندی لگانا چاہتے ہیں۔

جس کا جواب دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کدھر اور یہ چور کدھر۔آپ ایک چور کو نیلسن منڈیلا سے ملا رہے ہیں۔نیلسن منڈیلا نے قوم کی خاطر جیل کاٹی تھی جب کہ نواز شریف اپنے مفادات اور منی لانڈرنگ کے لئے جیل جا ئیں گے۔نیلسن منڈیلا نے اپنی قوم کی آزادی کے لئے آواز اٹھائی لیکن نواز شریف نے تو آج تک مودھی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا۔

اور نہ ہی کشمیریوں کے حقوق کے لئے کبھی آواز اٹھائی۔یہاں تک کہ پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جا سوس کلبھوشن یادیو کے خلاف بھی نواز شریف کے منہ سے آج تک ایک لفظ نہیں نکلا۔اس لئے نواز شریف کو عظیم نیلشن منڈیلا کے ساتھ نہیں ملانا چاہئیے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کے خلاف ہونے والی سازش میں نواز شریف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کو نواز شریف کی سازش سمجھ نہیں رہی اس لئے نواز شریف کامیاب جا رہے ہیں۔لیکن ہم اس قوم کو ہمیشہ بتاتے رہیں گے کہ نواز شریف چور ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں