لاہور میں جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، طالبہ گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 فروری 2018 11:56

لاہور میں جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، طالبہ گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2018ء) : لاہور میں جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر تنظیم کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر تنظیم کے قتل کیس میں پولیس نےایک طالبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ طالبہ جی سی یونیورسٹی میں ہی بی ایس سی کی طالبعلم ہے۔ مقتول پروفیسر طالبہ کے میسج پر ہی گلبرگ میں جائے وقوعہ پر پہنچے تھے جس کے بعد طالبہ سے ملاقات کے چند منٹ قبل ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پروفیسر کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر کے قتل کیس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں