لڑکیوں کی تصاویر ایڈیٹ کر کےبلیک میل کرنے والا ملزم گرفتا ر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 فروری 2018 11:26

لڑکیوں کی تصاویر ایڈیٹ کر کےبلیک میل کرنے والا ملزم گرفتا ر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16فروری 2018ء)لاہورسے لڑکیوں کی تصاویر ایڈیٹ کر کے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتا ر کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی نے لاہور سے حماد نامی ملزم کو لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کو راولپنڈی کے رہائشی شخص نے درخواست دی تھی کہ اس کی بیٹی کی کچھ تصاویر کو ایڈیٹ کر کے حماد نامی شخص اسے بلیک میل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور تصاویر کے عوض ایک لاکھ روپے کی رقم مانگ رہا ہے۔جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر حماد نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔حماد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک لڑکی سے بات کرنا شروع کی اور اسے بلیک میل کیا تھا۔اور پھر اس سے موبائل فون اور ایک سونے کی چین مانگی تھی۔دوران تفتیش حماد نے پولیس کو بتایا کہ وہ یہ تصاویر فروخت شدہ موبائل سے حاصل کرتا تھا اور پھر ان تصاویر کو ایڈیٹ کر کے لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا اور ان سے رقم کا مطالبہ کر تا تھا۔تا ہم اب  ملزم پولیس کی گرفت میں آ چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں