نواکوٹ 35سالہ خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

جمعرات 15 فروری 2018 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) نواکوٹ کے علاقے میں 35سالہ خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ بتایاگیا ہے کہ 35سالہ بشریٰ بی بی نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر زہر کھالیا اور اس کی موت واقع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اورضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش مردے خانے منتقل کردی ۔ پولیس نے خودکشی کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کاآغاز کردیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں