صوبائی وزیر بلدیات کاصوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کوواٹر فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ کی ہدایت

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میونسپل سروسز پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹیوب ویلوں سے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں، محمد منشاء اللہ بٹ

جمعرات 15 فروری 2018 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ محمد منشائ اللہ بٹ نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ئ میونسپل سروسز پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں،ممام متعلقہ افسرا ن پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں تمام رکاوٹوں کو دور کرکے فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ کریں ضرورت کے مطابق فلٹرز کو تبدیل کر کے اور فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں بارے سروے مکمل کر کے محکمہ کو رپورٹ ارسال کریں تاکہ لو گوں کو درپیش تکلیف کا سد باب کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ا سی لئے تمام واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں کی مکمل جانچ پڑتال اور مناسب مرمت بھی کی جائے۔موجودہ واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کو چالو حالت میں قائم رکھا جائے اور غیر چالو اور بیمار ٹیوب ویلوں کو جلد از جلد مرمت کرکے چالو حالت میں لایا جائے تاکہ ہر علاقہ کے لوگوں کو پینے کا پانی بروقت دستیاب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں