چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کی سربراہی میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

رحمان پورہ کے دورہ کے دوران زائد قیمتیں وصول کرنے پر 2کیخلاف مقدمے کا اندراج ، 4کو جرمانے کئے گئے عوام حکومت کی جانب سے گراں فروشوں کیخلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں ‘ میاں عثمان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 فروری 2018 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے گزشتہ روز بھی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں،دکانداروںکو سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کیلئے سخت احکامات جاری کر دئیے گئے ،رحمان پورہ کے دورہ کے دوران زائد قیمتیں وصول کرنے پر 2کے خلاف مقدمے کا اندراج جبکہ 4کو جرمانے کئے گئے۔

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ اچانک اچھرہ کے علاقہ رحمان پورہ کی اوپن مارکیٹ کا دورہ کر کے جنرل سٹورز، سبزیوں، پھلوں، دودھ دہی اور گوشت کی دکانوں پر جا کر سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت اوراشیائ کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تین دکانوں سے ناقص سبزیاں اور پھل ہٹوا دئیے گئے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران وارننگ کے باوجود گراں فروشی سے باز نہ آنے والے 2 دکانداروں کے خلاف مقدمے کا اندراج کرا کے موقع سے ہی گرفتار کرا دیا گیا جبکہ 4کو جرمانے اور 6کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ میاںعثمان نے میڈیا نمائندوںاور خریداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پرآویزاں کرنے کا پابند بنارہے ہیں۔عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے میں ساتھ دیں اور دکاندارسے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا تقاضہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کی جانب سے شکایات کیلئے ہیلپ لائن کے اجرائ سمیت دیگر تجویز کئے گئے اقدامات پر بھی عملی طو رپر کام جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں