لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 15 فروری 2018 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈاکٹر نورین اعجاز کی درخواست سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی آف اینمل اینڈ ویٹرنری میں پروفیسر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئی ،اب کنٹریکٹ پر وی سی لگا دیا گیا ہے ، یونیورسٹی آف اینمل اینڈ ویٹرنری نے پنشن اور واجبات ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پنشن اور واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں