(ن) لیگ کی رہنما نزہت صادق کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیلیٹ ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی گئی

جمعرات 15 فروری 2018 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) مسلم لگ (ن) لیگ کی رہنما نزہت صادق کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیلیٹ ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ نزہت صادق نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،اپلیٹ ٹربیونل نزہت صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں