لاہور ہائیکورٹ نے چوری کے الزام میں برطرف ہونے والی لیکچرار کی درخواست سیکرٹری تعلیم پنجاب کو بھجوا دی

جمعرات 15 فروری 2018 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے چوری کے الزام میں برطرف ہونے والی لیکچرار کی درخواست سیکرٹری تعلیم پنجاب کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ملتان روڈ کی سیدہ ماریہ جمشید کی درخواست سماعت کی جس میں کہا گیا کہ گورنمنٹ کالج نوائے خواتین قصور میں کالج ٹیچر اٹرنی کے طور پر کام کر رہی تھی،کالج کے سٹاف روم سے اسکی ساتھی کولیگ کے بیگ سے 4ہزار کی رقم چوری ہو گئی،کالج انتظامیہ نے اسکو قصور وار ٹھراتے ہوئے ملازمت سے نکال دیا ،اس بابت کوئی ریگولر انکوائری کروائی گئی نہ اسکو شوکاز دیا گیا ،عدالت اس کا نوٹس لے اور اس کی برطرفی کو غیرقانونی قرار دینے کے ساتھ اپنے حتمی فیصلہ تک بحال کرنے کا حکم دے۔

فاضل عدالت نے درخواست سیکرٹری تعلیم پنجاب کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں