ڈرامہ انڈسٹری میں نت نئے انداز ضروری ہیں‘ بشریٰ انصاری

جمعرات 15 فروری 2018 21:39

ڈرامہ انڈسٹری میں نت نئے انداز ضروری ہیں‘ بشریٰ انصاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء)اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں نت نئے انداز ضروری ہیں‘ غیر ملکی ڈراموں پر شور مچانے کی بجائے ہمیں خود کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں زیادہ پرائیویٹ پروڈکشن کی وجہ سے فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے مواقع مل رہے ہیں اور شائقین کونئے نئے ڈرامے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ معیار کو بہتر بنانے کیلئے تبدیلیاں اور نئے انداز اپنائے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی ہمیں اپنے آپ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں