’’اچے اچے محل تیرے ‘‘فیم گلوکار راشدعلی واربرٹن حرکت قلب بندہونے سے چل بسے

جمعرات 15 فروری 2018 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) مشہورزمانہ گیت’’اچے اچے محل تیرے ‘‘سے ملک گیرشہرت حاصل کرنے والے فوک گلوکار راشدعلی واربرٹن حرکت قلب بندہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے،ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں میں ادا کی جائے گی،راشد علی واربرٹن کی اچانک وفات پر شاعروں ،گلوکاروں ایم اے تبسم،خادم وسائی پوری،ملک آصف شہزاد،افی جان ،صداقت علی رانا،رمضان کنگن پوری،عمران پروانہ،ارشاداحمدانصاری،طارق خوشحال نوشہروی،بابرخیالی سرگودھوی ودیگرنے ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
’’اچے اچے محل تیرے ‘‘فیم گلوکار راشدعلی واربرٹن حرکت قلب بندہونے ..

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں