یو ای ٹی اور پیکا کا سولر پینل انسٹالیشن کے معا ہدے پر دستخط کی تقریب کا ا نعقاد

جمعرات 15 فروری 2018 21:26

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) یو نیور سٹی آف انجینر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی لاہور اور پنجاب انر جی ایفی شینسی اینڈ کنز یر ویشن ایجنسی نے وائس چانسلر کے دفتر میں منعقد ہ تقر یب میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل احمدخالد ، ڈائر یکٹر الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر وقار محمود ، مینجنگ ڈائر یکٹر پیکا عدنان مدثر ، رجسٹرار یو ای ٹی محمد آصف ، پروگرام انجینر پیکا عمر ثنا اللہ اور دیگر نے تقر یب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فضل احمد خالد اور عدنان مدثر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کی رو سے پیکا یونیورسٹی میں ایک میگا واٹ کا سولر پینل نصب کرے گا جو انرجی سیونگ میں مدد گار ثابت ہوگا۔ تقریب کے آغاز میں مینجنگ ڈائر یکٹر پیکا نے وائس چانسلر اور شرکا کو سو لر پلا نٹیشن اور پراجیکٹ کے بارے میں آگاہی دی۔ ڈاکٹر فضل نے اس کاوش کو سراہا اور پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی خواہش ظاہر کی۔ ڈاکٹر وقار محمود نے یونیورسٹی کے موجودہ سولر پرا جیکٹس پر بات کی اور انکی تفصیل بیان کی۔ وائس چانسلر یو ای ٹی اور مینجنگ ڈائر یکٹر پیکا نے مستقبل قریب میں مزید پراجیکٹس پر کام کرنے کی خواہشات کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں