کینن فوم چیلنج کپ گولڈن سٹار نے افتتاحی میچ میں احسان کلب کو 63رنز سے شکست دے دی

جمعرات 15 فروری 2018 21:26

کینن فوم چیلنج کپ گولڈن سٹار نے افتتاحی میچ میں احسان کلب کو 63رنز سے شکست دے دی
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)میزبان گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں احسان کلب کو 63رنز سے شکست دے دی ۔ماڈل ٹائون کلب کرکٹ گرائونڈ پر چیف سلیکٹر انضمام الحق ،ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر ،سی ای او کینن فوم شیخ محمد ابراہیم ،چیئر مین گولڈن سٹار کرکٹ کلب ماجد زمان ،ممبر لائن کلب شفیع اللہ خان ،صدر لاہور ایسٹ زون نجف حمید خان روکھڑی ،سابق آئی سی سی امپائر میاں محمد اسلم نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔

گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنائے ۔،ذیشان شبیر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 91،عزم الحق نے 51،احمد بٹ نے 31رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہو ئے ۔

(جاری ہے)

احسان کلب کی طرف سے دائود علی نے دو جبکہ عثمان اور معین طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔جواب میں احسان کلب نووکٹوں 168رنز بناسکی ۔معین طاہر 58ناٹ آئو ٹ اور وقاص سلیم 52رنز بناکر نمایاں رہے ،گولڈن سٹار کلب کی طرف سے اسد رضا،ذیشان شبیر اور عامر سجاد نے دو دو جبکہ صداقت علی اور محمد اشرف نے ایک ایک کھلاڑی آئوٹ کیا ،عمدہ آل رائونڈ کارکردگی پر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے ذیشان شبیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

صدر ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن نجف حمید خان روکھڑی نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں