لاہور،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی14 اتائیوں کے اڈے سربمہرکر دیے

جمعرات 15 فروری 2018 21:23

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائی کے دوران14اتائیوں کے اڈے سربمہر کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ روز جن 14اڈوں کوبند کیاگیا ان میںنو ایلوپیتھی اتائی ،چار جراح اورایک جعلی دندان سازشامل ہے۔

(جاری ہے)

جن ایلوپیتھی اڈوں کو بندکیا گیا ان میںرشیدکلینک،فرحان میڈیکل سٹور،کامران کلینک،اعجاز کلینک،ضیا کلینک،شفیع میڈیکل سٹور،اون محمد کلینک ،رشید کلینک اور رانا کلینک شامل ہیں۔طاہر جراح ،علی ہجویری اعضا بند،اعظم جراح پہلوان اورشاہ دین جراح کے اڈوں کو بند کرنے کے علاوہ ڈینٹل سولوشنز کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔ یا د رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 7,000سے زائد اتائیوں کے اڈے بند کرکے انھیں تقریبا پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے جرمانے کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں