گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں تیسرے کانووکیشن کا انعقاد،چئیرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر نظام و ڈاکٹر کامران اسدر علی کی شرکت

طلبا و طالبات کوگولڈ میڈل، رول آف آنرز سے نوازا گیا،شعبہ علوم ابلاغیات نے 114 رول آف آنرز میں سے 82 اعزاز حاصل کر کے دیگر تمام شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 فروری 2018 20:56

گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں تیسرے کانووکیشن کا انعقاد،چئیرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر نظام و ڈاکٹر کامران اسدر علی کی شرکت
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار - 15فروری 2018ء ):گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں تیسرے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں چئیرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر نظام اور لمز کے سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر کامران اسدر علی نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔شاندار تقریب میں طلبا و طالبات کوگولڈ میڈل، رول آف آنرز سے نوازا گیا۔شعبہ علوم ابلاغیات نے 114 رول آف آنرز میں سے 82 اعزاز حاصل کر کے دیگر تمام شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پرنسپل اور مہمان اعزاز نے شعبہ ابلاغیات کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے تیسرے کانووکیشن میں طلبا و طالبات میں گولڈ میڈل اور رول آف آنرز تقسیم کئے گئے۔کانووکیشن کے مہمان خصوصی چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد نظام الدین اور مشتاق احمد گرمانی سکول آف ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز ( LUMS)کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کامران اسدر علی تھے۔

(جاری ہے)

پرنسپل ڈاکٹرمحمد اعجاز بٹ نے کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی کے لئے تعلیم نا گزیر ہے۔ اس حوالے سے امریکی ماڈل کی طرز پرگورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں کمیونٹی کالج پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا۔ جس میں اب نئے مضامین کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے دورانیے کو میٹرک سے شروع کر کے 2 سے 4 سال کر دیا جائے گا۔

اور ایک کمیونٹی کالج کو ڈگری ایوارڈنگ درجہ دیا جائے گا۔ یہ کانووکیشن 2013-15 اور 2014-16 کے دوران پاس ہونے والے طالب علموں کے لئے مختص تھا۔ مختلف شعبہ جات مثلاً اردو، انگریزی، اسلامیات، ماس کمیونی کیشن، سیا سیات، ریاضی، اپلائیڈ سائیکولوجی کے ٹاپرز کو گورلڈ میڈل جبکہ بہترین نمبر حاصل کرنے والے طالب علموں کو رول آف آنر دیا گیا۔ بی اے، بی ایس سی اور پوسٹ گریجوایٹ کے طالب علموں کو کُل 491 ڈگریاں ، 124رول آف آنرز اور23گولڈ میڈلز دئے گئے۔شعبہ علوم ابلاغیات نے 114 رول آف آنرز میں سے 82 اعزاز حاصل کر کے دیگر تمام شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔پرنسپل اور مہمان اعزاز نے شعبہ ابلاغیات کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا۔
گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں تیسرے کانووکیشن کا انعقاد،چئیرمین پی ایچ ..

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں