منو بھائی کی یا د میں جی سی یونیورسٹی میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعرات 15 فروری 2018 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) نامور کالم نویس، مصنف، ڈراما نگار اور شاعر منیر احمد قریشی "منو بھائی" کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور شاعر امجد اسلام امجد، آرٹ پروفیسر محترمہ سلیمہ ہاشمی، ادیب اصغر ندیم سید، ہیومین رائٹس ایکٹیوسٹ آئی۔

اے۔

(جاری ہے)

رحمان ، کالم نگار طاہر سرور میر ، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین،جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کے علاوہ منو بھائی کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے منو بھائی کی زندگی اور خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ منو بھائی معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی آواز تھے ،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تعزیتی ریفرنس میں حلقہ اہل دانش، اساتذہ، اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں