بورے والا کی تاریخ کا سب سے بڑااستقبال اور سب سے بڑا جلسہ ،

شہباز شریف کو روایتی پگ پہنائی گئی تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار اور پنجاب کے نائب صدر ریاست علی بھٹی کامسلم لیگ (ن )میں شمولیت کااعلان

جمعرات 15 فروری 2018 20:56

بورے والا کی تاریخ کا سب سے بڑااستقبال اور سب سے بڑا جلسہ ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا جلسہ بورے والا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا- ہزاروں افراد پنڈال میں موجود تھے جبکہ ہزاروں افراد پنڈال کے باہر اپنے ہردلعزیز وزیر اعلی محمد شہبازشریف کی جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی- وزیر اعلی شہباز شریف کی آمد پرپر جوش عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیااور پنڈال’’ دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھاجبکہ جلسہ گاہ سے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے نعرے بھی لگائے گئی- بورے والا کے لوگوں کا کہنا تھا کہ آج تک کسی لیڈر نے بھی اتنا بڑا جلسہ نہیں کیا جتنا آج کا جلسہ ہے اورسینکڑوں لوگ اپنے محبو ب قائد کی جھلک دیکھنے کیلئے چھتوں پر بھی کھڑے تھی- جلسے کے آغاز سے قبل وزیر اعلی شہباز شریف کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی جس پر ہزاروں لوگوں نے شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائی- وزیر اعلی کی تقریر انتہائی پرجوش تھی جبکہ ہزاروں لوگوں کا جوش وخروش بھی دیدنی تھا - وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں زرداری اور نیازی پر سخت تنقید کی اور زرداری کو قومی دولت لوٹنے والا قرار دیا جبکہ نیازی صاحب کو جھوٹوں کا آئی جی کہہ کر مخاطب کیا - سٹیج پر آنے والے تمام مقررین نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو آئندہ پاکستان کا وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے اپنی محنت کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا میں اپنا مقام بنایاہے او روہی آئندہ پاکستان کے وزیراعظم ہوںگی-جلسے کے دوران تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار اور پنجاب کے نائب صدر ریاست علی بھٹی نے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا جبکہ وکلاء برادری کی جانب سے بھی وزیراعلی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیاگیا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں