شہبازشریف کا بورے والا میں تاریخی استقبال ، گاڑی نے 5منٹ کا فاصلہ 40منٹ میں طے کیا

سڑک کے دونوں اطراف ہزاروں لوگ اپنے محبوب قائد کی جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آئے وزیراعلی نے لودھراں کے ضمنی الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ پیسہ اور ہیلی کاپٹر پیچھے رہ گئے، اللہ نے ہمیں عزت دی ’’ اونوں کون مارے جینوں اللہ بچائے‘‘،شہبازشریف کی زرداری اور عمران نیازی پر کڑی تنقید

جمعرات 15 فروری 2018 20:51

شہبازشریف کا بورے والا میں تاریخی استقبال ، گاڑی نے 5منٹ کا فاصلہ 40منٹ میں طے کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کا دورہ کیا اور اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا -* وزیراعلی نے اربوں روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان بھی کیا -*وزیر اعلی نے بورے والا میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا-*وزیراعلی شہبازشریف کا جلسہ گاہ تک انتہائی والہانہ استقبال کیا گیا-*وزیراعلی کی گاڑی نے جلسہ گاہ تک کا 5منٹ کا فاصلہ تقریبا 40منٹ میں طے کیا -*سڑک کے دونوں ا طراف ہزاروں لوگ اپنے محبوب قائد کی جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب تھی-*ہزاروں لوگ وزیراعلی کی گاڑی کے آگے چلتے رہی-وزیراعلی نے ہاتھ ہلا کر لوگوں کی محبت کا جواب دیا-*وزیراعلی کا پنڈال پہنچنے پر پُرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا اورپوراپنڈال شیر آیا ، شیر آیا کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

(جاری ہے)

*وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر پنڈال میں کبوتر چھوڑے گئے جن کے ایک پًر پر سبز اور ایک پر سفید رنگ کیا گیا تھا جو کہ پاکستانی جھنڈے سے مزین تھے، اِسی طرح فضا میں سبز اور سفید رنگ کے غبارے بھی چھوڑے گئے۔*وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر میں لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں پیسہ اور ہیلی کاپٹر پیچھے رہ گئے، اللہ نے ہمیں عزت دی اور انہوں نے پنجابی میں کہا کہ ’’ اونوں کون مارے جینوں اللہ بچائے‘‘۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن میں دھن دولت ہار گئی اور شرافت جیت گئی۔*وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر مسلم لیگ( ن) پر اعتمار کا اظہار کررہا ہے۔*وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر میں کہا کہ ضلع وہاڑی میں ساڑھی3۔ارب روپے کی پکیاں سڑکاں تعمیر کی گئی ہیں، جس سے پینڈے سوکھے ہوگئے۔*وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں زرداری اور عمران نیازی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا دھرنا ملک اور عوام دشمن ثابت ہوا۔ زرداری اور نیازی نے ملکر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کر کے ملک و قوم سے دشمنی کی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں