پی ایس ایل تھری کے لاہور میں ہونے والے دونوں پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی

جمعرات 15 فروری 2018 20:45

پی ایس ایل تھری کے لاہور میں ہونے والے دونوں پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) پی ایس ایل تھری کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دونوں پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی،پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کے نرخ 1000سے 6000ہزار تک رکھے گئے ہیں۔ ، کراچی میں 25مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ سے دستیاب ہونگے۔ آن لائن بکنگ کرانے والے کوریئر کمپنی سے اپنے ٹکٹ حاصل کرسکیں گے،بچ جانے والے ٹکٹ کاؤنٹرز پر بھی فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پلے آف میچز 20اور 21مارچ کو کھیلے جائیں گے ۔ان میچز کے لئے ٹکٹس وقار یونس ،وسیم اکرم ،فضل محمود ،عمران خان ،اے ایچ کاردار ۔،ماجد خان ،انضمام الحق ،نذر محمد ،عبدالقادر ،جاوید میانداد ،سعید احمد ،اور سرفراز نواز انکلوژر میں دستیاب ہوں گے۔ٹکٹوں کیلئے بکنگ سائٹ www.yayvo.comہے،شائقین میں پی ایس ایل کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ٹیموں کے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیموں کے سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کے نرخ 1000 سے 6000 ہزار تک رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں