سینٹ انتخابات۔ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا وقت ختم

جمعرات 15 فروری 2018 20:45

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)سینٹ انتخابات کے سلسلے میں قائم الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے روبرو ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا جمعرات کو آخری روز ختم ہو گیا ،،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کل اور پرسوں اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان پر مشتمل سنگل رکنی اپیلٹ ٹربیونل سولہ اور سترہ فروری کو اپیلوں کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی کی منظوری کے بعد الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیاہے،،،ٹربیونل کے روبرو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے اور مخالف امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،،، پنجاب سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے سات امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور پچیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے ٹرننگ افسر کے فیصلے کوالیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں