انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 15 فروری 2018 20:45

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) کوٹ لکھپت جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور میں ننھی بچی زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ سترہ فروری کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے کوٹ لکھپت جیل میں قائم خصوصی عدالت میں زینب کیس کی سماعت مکمل کی. عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزم عمران سمیت استغاثہ کے گواہان، پولیس کے بیانات قلمبندکیے، عدالت نے دو یوم میں بتیس گواہوں کے بیانات قلمبند کئے اور ان پر جرح بھی مکمل کی دوران سماعت ملزم کے وکیل مہر شکیل نے عمران کا کیس لڑنے سے انکار کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا،مہر شکیل نے موقف اختیار کیاتھا کہ ملزم عمران کی جانب سے اقرار جرم کے بعد ان کا ضمیر سفاک قاتل کا کیس لڑنے کی اجازت نہیں دیتا،جس پرمحکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کوسلطان نامی سرکاری وکیل مہیا کیا گیا ،عدالتی سماعت کے دوران جیو فینسنگ رپورٹ،ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ،، شماریاتی رپورٹ ،ننھی زینب کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے علاوہ اہم ثبوت بھی عدالت میں پیش کئے گئے عدالت نے ٹرائل کے چوتھے روزرفریقین کے وکلا ء کی حتمی بحث کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا،عدالت کی جانب سے فیصلہ سترہ فروری کو سنایا جائے گا،، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے انتظامی نوٹس لیتے ہوئے اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور سات یوم میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم صادر کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں