اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کو الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کر دیا

جمعرات 15 فروری 2018 20:45

اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کو الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کر دیا
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کی جانب سے اپیل ان کے وکیل نے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں دائر کی، اپیل میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے کسی قانونی جواز کے بغیر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے، اپیل میں کہا گیا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں تمام تفصیلات فراہم کیں جبکہ اپنے اثاثے بھی ظاہر کئے، اپیل میں استدعا کی گئی کی ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں