پولیس نے بھاٹی گیٹ میں دو افراد کو قتل کرنیوالے شوٹرز گرفتار کر لئے،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 15 فروری 2018 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پولیس نے گزشتہ ماہ بھاٹی گیٹ میں پختون برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کرنے والے شوٹرز کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان گزشتہ ماہ بھاٹی گیٹ کے علاقے میںفائرنگ کر کے دو افراد کو موٹ کے گھاٹ اتار نے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پختون برادری کے سینکڑوں افراد نے انار کلی سمیت مختلف مقامات پر پرتشدد احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی جس پرپولیس نے 300افراد کے خلاف دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے قتل کے واقعہ کی تحقیقات جاری تھیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں