وزیراعلیٰ شہبازشریف کی فلوریڈا میں سکول پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت، بچوں اور دیگر افرادکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعرات 15 فروری 2018 20:24

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی فلوریڈا میں سکول پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت، بچوں اور دیگر افرادکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے امریکہ کے شہر فلوریڈا میں سکول پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے باعث بچوں اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیو ںکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ہماری ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے بچوں اور افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں