ماں سے ایک سال چھوٹی بیٹی؛26سالہ خاتون نے 25 سال پرانے ایمبریو سے بچی کوجنم دیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 فروری 2018 20:06

ماں سے ایک سال چھوٹی بیٹی؛26سالہ خاتون نے 25 سال پرانے ایمبریو سے بچی کوجنم دیا ہے
نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 15فروری 2018ء ):26سالہ خاتون نے 25 سال پرانے ایمبریو سے بچی کوجنم دیا ہے،بچی کا ایمبریو1992میں محفوظ کیا گیا۔ماں سے ایک سال چھوٹی یہ بیٹی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں رہائشی 33 سالہ بینجیمن اور26 سالہ ٹینا کئی برس گزرنے کے باوجود اولاد کی نعمت سے حاصل نہیں کر پائے تھے اور اس کی وجہ بینجمن کی بیماری تھی۔

وہ سسٹک فائبروسس نامی بیماری کا شکارہے جس کی وجہ سے وہ کبھی باپ نہیں بن سکتا تھا۔

(جاری ہے)

اولاد کی نعمت سے سرفراز ہونے کےلیے انہوں نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔ شوہر کی اجازت سے ڈاکٹروں نے 26 سالہ خاتون ٹینا میں ایک ایمبریو داخل کیا جس سے اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے، جوڑے نے بچی کا نام ایما رکھا ہے۔ جس ایمبریو کے ذریعے ٹینا نے بچی کو جنم دیا ہے اسے 1992 میں نیشنل ایمبریو ڈونیشن سینٹر میں محفوظ کیا گیا تھا اور اس وقت ٹینا صرف ایک سال ہی کی تھی۔انٹرویو میں ٹینا نے کہا کہ اگراس ایمبریو سے وقت پر بچے کی پیدائش ہوجاتی تو وہ دونوں بہت اچھے دوست ہوسکتے تھے کیونکہ حیاتیاتی بنیادوں پر ہم میں صرف ایک ہی برس کا فرق ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں