حکومت کاغذ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے‘ آپما

جمعرات 15 فروری 2018 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر لیڈر خامس سعید بٹ نے کاغذ کی قیمتوں میں آٹھ ہزار روپے ٹن اضافے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاغذ کی زیادہ قیمتوں پر توجہ دے اور ان میں کمی لانے کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

خامس سعید بٹ نے کہا کہ آئے روز کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے متوسط طبقہ پریشان ہے اور کاپیاں کتابیں مہنگی ہونے کی وجہ سے تعلیم ان کے بچوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملوں کی اجارہ داری ختم کیے بغیر کاغذ کی قیمتیں کم کرنا ممکن نہیں ہوگا لہذا حکومت اس مسئلے کو جلد کنٹرول کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں