عاصمہ جہانگیر مظلوم کی آواز تھیں ، گورنر پنجاب

جمعرات 15 فروری 2018 19:21

عاصمہ جہانگیر مظلوم کی آواز تھیں ، گورنر پنجاب
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ معروف قانون دان اور سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہل خانہ سے عاصمہ جہانگیر کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کیا -انہوں نے عاصمہ جہانگیر کی بطور قانون دان اور سماجی رہنماہونے کی حیثیت سے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک بااصول قانون دان تھیں جن کی ساری عمر انصاف کابول بالا کرنے کی کوششوں سے عبارت ہے - گورنر پنجاب نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر مظلوم کی آواز تھیں - اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں