لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپرنگ پولو کپ کے تیسرے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے

جمعرات 15 فروری 2018 19:21

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپرنگ پولو کپ کے تیسرے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپرنگ پولو کپ 2018ء کے تیسرے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں رضویز/ماسٹر پینٹس نے نیوایج/گارڈ گروپ کو 7-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں باڑیز نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-1 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سپرنگ پولو کپ 2018ء کے مقابلے جاری ہیں۔

دونوں میچ انتہائی سنسنی خیز رہے۔ پہلے میچ میں رضویز/ماسٹر پینٹس اور نیوایج/گارڈ گروپ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری رہا۔ چوتھے چکر میں رضویز/ماسٹر پینٹس نے بہترین کھیل پیش کرکے میچ جیت لیا۔ پہلے چکر میں نیوایج /گارڈ گروپ نے ایک گول سکور کیا دوسرے چکر میں رضویز/ماسٹر پینٹس نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں رضویز/ماسٹر پینٹس نے تین جبکہ نیوایج /گارڈ گروپ نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

چوتھے چکر میں رضویز/ماسٹر پینٹس نے تین جبکہ نیوایج/گارڈ گروپ نے ایک گول سکور کیا۔ جیتنے والی ٹیم رضویز/ماسٹر پینٹس کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے چار جبکہ حمزہ مواز خان نے تین گول سکور کیے جبکہ نیوایج /گارڈ گروپ کی طرف سے سلواڈور الائواتین اور راجہ ارسلان نجیب نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج تھا۔ دوسرے میچ میں باڑیز نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-1 سے ہرا دیا۔

پہلے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں باڑیز کی ٹیم نے تین، تیسرے اور چوتھے میں بھی ایک ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی ٹیم کو ڈیڑھ گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔ اس طرح باڑیز کی ٹیم نے یہ میچ 7-1 سے اپنے نام کیا۔ باڑیز کی طرف سے جان ماریہ نے تین، احمد بلال ریاض نے دو جبکہ راجہ میکائل سمیع نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعتہ المبارک دوپہر دو بجے آرمی وائٹ اور ڈائمنڈ پینٹس بلیک کے درمیان میچ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں