بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے،میئر لاہور

جمعرات 15 فروری 2018 19:19

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہورکرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ہماری پارٹی کے منشور کا ایک حصہ ہے۔ گلی محلوں کی صفائی ، انڈرپاسزز ، فلائی اوورز کی تعمیر ، صفائی کے نظام کی اًپ گریڈیشن ، ڈرینج سسٹم کی بہتری، پینے کے صاف پانی اور سفری سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ سب پورے کئے جارہے ہیں اور گزشتہ 65سالہ دور میں اتنا کام نہیں ہوا جو ہماری حکومت نے کر دکھایا ہے۔ رائے ونڈ کے علاقے کو انڈسٹریل زون قرار دے کر یہاں لو گوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیںاور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ایسی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری و ساری رہے گا۔ اب شہری دوسرے شہروں میںجانے کیلئے جہاز اور ٹرین کی طرح کمپیوٹرئزڈ ایڈوانس بکنگ کروا سکیں گے اور ٹرانسپورٹ میں اپنے بجٹ کے مطابق مختلف کلاسزکا ٹکٹ بھی خرید سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں