ْپنجاب یونیورسٹی ،ایم اے / ایم ایس سی سالانہ امتحان2018ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

جمعرات 15 فروری 2018 19:19

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے / ایم ایس سی ، پارٹ۔I اور پارٹ۔II ، سالانہ امتحان2018ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، ریگولر امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ19-3-18 (بذریعہ ڈاک) اور28-3-18 (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم5-4-18 (بذریعہ ڈاک) اوردستی12-4-18 ہے۔

ایم اے / ایس سی، پارٹ۔

(جاری ہے)

II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ15-3-18 (بذریعہ ڈاک) اور20-3-18 (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم4-4-18(بذریعہ ڈاک) اوردستی10-4-18 ہے۔ لیٹ کالج ،پرائیویٹ امیدواروں کے لیے، ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔I کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ30-3-18 (بذریعہ ڈاک) اور3-4-18 (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم13-4-18 (بذریعہ ڈاک) اوردستی17-4-18 ہے۔ ایم اے / ایم ایس سی، پارٹ۔II کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21-318 (بذریعہ ڈاک) اور27-3-18 (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم6-4-18 (بذریعہ ڈاک) اور دستی11-4-18ہے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں