محکمہ جنگلات نے اعلیٰ معیار کے سلک سیڈ کی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا

ریشم کی مانگ پوری کرکے دیہی خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے،ورکشاپ سے مقررین کا خطاب

جمعرات 15 فروری 2018 19:16

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)محکمہ جنگلات کے شعبہ سیری کلچر نے اعلیٰ معیار کے سلک سیڈ کی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا، اس سلسلہ میں یونیورسٹیز میں تحقیقی سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں تاکہ سیری کلچر کے شعبہ کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکے،سیری کلچر کے ماہرین نے کہا ہے کہا کہ اس شعبہ کو یونیورسٹیوں میں ریسرچ کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے،دنیا میں سیری کلچر کی ترقی یونیورسٹیز میں ہونیوالی ریسرچ کی بنیاد پر ہوتی ہی،اس سلسلہ میں پاکستان میں چیلجنز کا سامنا ہے کیونکہ مقامی سطح پر ریسرچ کا فقدان ہے،جمعرات کے روزپنجاب یونیورسٹی کے شعبہ زوآلوجی کے تعاون سے محکمہ جنگلات کے شعبہ سیری کلچر کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں سیری کلچر کے شعبہ میں آمدنی میں اضافے کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں مقررین نے کہا کہ ملک میں ریشم کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے سیری کلچر کے شعبہ میں ریسرچ وقت کی اہم ضرورت ہے،یہ شعبہ پسماندہ و دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے قابل بنا سکتا ہے،ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اے آر شکوری نے سیری کلچر کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ تحقیق پر زور دیا،پروفیسر عابدہ بٹ نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصدطلبہ اور ریسرچرز کو سیری کلچر کے شعبہ میںریسرچ کی طرف لاناہے ،ورکشا پ سے ڈپٹی فاریسٹ آفیسر فاروق بھٹی ، سینئر ریسرچر شکیل احمد،ریسرچرمبشرحسین ، شعبہ سیری کلچر کے افسران نے خطاب کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں