لیسکوکے 132 کے وی گرڈوں پر ڈبل بس بارز کی تنصیب جاری

جمعرات 15 فروری 2018 19:16

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 132 کے وی کے چار گرڈ اسٹیشنز پر بس بارکی اپ گریڈیشن مکمل کی گئی ، 132 کے وی ڈی ایچ اے رہبرگرڈ ، 132 کے وی رائیونڈ گرڈ ، 132 کے وی شیخوپورہ گرڈ ، 132 کے وی داروغہ والااور 132 کے وی بچیکی گرڈاسٹیشن پر بس بارز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے باعث فیڈر۔

1,3,5،ایس بی ایف۔

(جاری ہے)

1،لوفٹ سفائر، گورمے، ایڈن آباد، شفیع ٹیکسٹائل، النصر، پولی پیک، داود نشاط، ایسٹرن سپننگ، گولڈن پیکجز، سندر روڈ، نفیس پولی، ارفین، سپیرئر ٹیکسٹائل، مانگا روڈ، احسن کاٹن، سحر سپننگ،لاثانی،نشتر روڈ، وارث شاہ، سپیکٹرم پلاسٹک، ہردیو،اکبر کالونی، مرتضی اسٹیل، نعمت اللہ، شریف پورہ، نور کالونی، چناب اسٹیل، سن شائن اسٹیل، عاشق اسٹیل، داود کالونی، افشاں پارک، ایم ایس فورگنگ، عبدالرحمن اسٹیل، کوٹ فرزند، ارشاد بیگم مل و دیگر فیڈروں سے علاقوں کی نہ صرف وولٹیج پروفائل بہتر ہوگی بلکہ سسٹم بھی مستحکم ہوگا ، ترجمان کے مطابق لیسکو کی تمام فیلڈ فارمیشنز پورے ریجن میں بجلی کے مضبوط اور بہتر ترسیلی نظام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام سرانجام دے رہی ہیں اور اس ضمن میں سسٹم سے متعلق بہت سے ایسے کام مکمل کئے جارہے ہیں جن کے باعث صارفین کو بجلی کی بہتر سپلائی باہم میسر ہوسکی ہے، لیسکو ترجمان کے مطابق لیسکو میں سسٹم کی مظبوطی کے ساتھ ساتھ صارفین کی پاور ڈیمانڈ کو پورا کرنے اور آئندہ موسم گرما سے قبل سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں