تمام ترقیاتی اسکیموں کو طے شدہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، کمشنر لاہور

جمعرات 15 فروری 2018 19:16

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ہدایت کی ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کے تحت تمام ترقیاتی اسکیموں کو طے شدہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، لاہورڈویژن کی چند ایک اسکیموں میں تاخیر سے منظوری کے باعث کم پیش رفت کو اسکیم کو مرحلہ وار تقسیم اور تیزی سے کام کرکے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، صحت اور تعلیم کی اسکیموں کو ترجیحات میں رکھتے ہوئے دیگر اسکیموں کو بھی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی اسکیم میں پیش رفت کا جائزہ لینے سے مقررہ مدت میں تکمیل کی جا سکتی ہے جس کو یقینی بنایا جائے،کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار لاہور ڈویژن کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کے تحت جاری تمام اسکیموں پر کام کی رفتار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ضلع لاہور میں 64 فیصد، ضلع قصور میں 75 فیصد، ضلع شیخوپورہ میں 82 فیصد اور ضلع ننکانہ میں ترقیاتی اسکیموں میں 73 فیصد تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا،کمشنر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع لاہور کی 416، ضلع قصور کی 146، ضلع شیخوپورہ کی 241 اور ضلع ننکانہ صاحب کی 139 جاری ترقیاتی اسکیموں پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پانی و سیوریج، تعلیم، صحت، کھیل و امور نوجوانان، ہائر ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ، روڈز، بلڈنگز سیکٹرز میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن امجد چوہدری و تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں