کینیڈین سینئرز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر کراچی میں میچز کھیلنے کے بعد 17 فروری کو لاہور پہنچ جائے گی

جمعرات 15 فروری 2018 19:10

کینیڈین سینئرز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر کراچی میں میچز کھیلنے کے بعد 17 فروری کو لاہور پہنچ جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) کینیڈین سینئرز کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جو کہ کراچی میں میچز کھیلنے کے بعد 17 فروری کو لاہور پہنچے گی۔ پنجاب ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے میچ شیڈول اور میچ آفیشلز کااعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا میچ 18 فروری کو ایچی سن کالج کی گرائونڈ میں کینیڈین سینئرز کرکٹ ٹیم اور چوہدری سپورٹس کے مابین کھیلا جائیگا۔

جس کے امپائرنگ کے فرائض احسن رضا، ضمیر حیدر جبکہ ساجد عثمان سکورر ہونگے۔ دوسرا میچ 19 فروری کو ایل سی سی اے کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ کینیڈین سینئرز کرکٹ ٹیم ترک پلاسٹ کے ساتھ میچ کھیلے گی جس کے امپائر احسن رضا اور ندیم غوری جبکہ وقار احمد سکورر ہونگے۔ تیسرا میچ 21 فروری کو کنٹری کرکٹ کلب مریدکے میں عامر کیبلز اور کینیڈین سینئرز کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے امپائر پروفیسر ناصر حسین ، محمد آصف جبکہ سجاد الحسن سکورر ہونگے۔ اسی سلسلے کا چوتھا اور آخری میچ 23 فروری کو ایل سی سی اے کرکٹ گرائونڈ میں پنجاب ویٹرنز اور کینیڈین سینئرز کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کے امپائر ضمیر حیدر، ندیم غوری جبکہ اکیان خان سکورر ہونگے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام میچز کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں